گلگت کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، مواصلات، توانائی، تعلیم، صحت، سیاحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے محبت، وفاداری اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر حکومت کا مقصد عوام کی خدمت اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل، سیاحتی مقامات اور معدنی ذخائر کو بروئے کار لا کر مقامی معیشت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید فنی تربیت اور باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں چار دانش سکول تعمیر کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں آئندہ سال تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز متوقع ہے۔ شمسی توانائی سے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیرز سے متعلق پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ مقامی آبادی کو بروقت خبردار کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل، بہتر حکمرانی اور شفافیت کے فروغ کے لیے وفاقی اور مقامی قیادت کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔

 

ڈارکے نواسے کا ریپ کیس: وزیراعلیٰ مریم نواز شدید دباؤ میں

علاوہ ازیں وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جو اراکین اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی قابلِ عمل تجاویز کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی میں وزیر امور گلگت بلتستان و کشمیر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ بھی شامل ہوں گے۔

Back to top button