سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا : سربراہ پاسداران انقلاب

 

 

 

پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔

خبر ایجنسی کےمطابق پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جاسکے گا۔

بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے کہاکہ انصاف کی مکمل فراہمی اور ذمے دار عناصر،خصوصاً بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ضروری ہے۔امریکا اور تمام دشمن یہ جان لیں کہ اس بزدلانہ قتل کے ذریعے وہ مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کرسکتے۔

جنگ یا مذاکرات؟مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بحران کے دہانے پر

سربراہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ شہداء کے خون کا بدلہ لینا اور اس کے ذمے داروں کو سزا دینا ایران کا حتمی،جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہےگا۔

 

 

Back to top button