ٹرمپ نے ترکیے سے واپسی پر قطر کے دیے ہوئے طیارے میں سفر کیوں نہیں کیا ؟

 

 

 

امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیے سے واپسی پر ایران سے کشیدگی کے پس منظر میں سیکرٹ سروس کے کہنے پر پرانے طیارے میں سفر کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ترکیے میں ہونے والی نیٹو کانفرنس کے اختتام پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قطر سے تحفے میں ملے طیارے کی بجائے پرانے ائیرفورس ون میں سفر کیا تھا۔

جب میڈیا نے صدر ٹرمپ سے اس حوالے سے جب سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جنہیں ایران قتل کرنا چاہتا ہےلیکن طیارے کی تبدیلی کا سکیورٹی خدشات سے تعلق نہیں۔

امریکی میڈیاکےمطابق صدر ٹرمپ نے جس پرانے ائیر فورس ون میں سفر کیا اس  پرواز میں کھڑکیوں کے شیڈز اوپر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

سپریم لیڈر کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا : سربراہ پاسداران انقلاب

رپورٹس میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ اس طیارے نے دوران پرواز اپنا ٹریکر بھی بحیرہ اسود پار کرنے تک بند رکھاتھا۔

 

Back to top button