ایران کی مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست امریکا نے قبول کرلی : صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکی درخواست کی، جسے واشنگٹن نے قبول کرلیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو واضح الفاظ میں بتادیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوگئی ہے۔
یہ بیان امریکا اور ایران کے درمیان دو روز تک جاری رہنےوالی شدید جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے،جن میں دونوں جانب جانی نقصان ہوا اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔حالیہ حملوں نے مشرق وسطیٰ میں ایک بڑےعلاقائی بحران کے خدشات کو بھی جنم دیاہے۔
ٹرمپ نے ترکیے سے واپسی پر قطر کے دیے ہوئے طیارے میں سفر کیوں نہیں کیا ؟
دوسری جانب قطر نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق قطری مذاکرات کار تہران پہنچ چکےہیں تاکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل کو دوبارہ فعال بنایا جاسکے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔
