آپریشن شعبان کی کامیابی پر وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن شعبان کی کامیابی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اب تک 75 دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ خضدار میں پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر وہ پاک فوج اور ایف سی کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمےتک سکیورٹی فورسز اور قوم کے پختہ عزم میں کوئی کمی نہیں آئےگی۔
بلوچستان : منگی ڈیم حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا ”آپریشن شعبان”، مزید 13 دہشت گرد ہلاک
شہباز شریف نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، بلوچستان کا امن و امان سبوتاژ کرنےکی ہر سازش ناکام بنادی جائے گی۔پوری قوم اپنی بہادر افواج اور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
