بابر اعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج، سری لنکا کرکٹ کی معذرت

گال ٹیسٹ کے فاتح کپتان بابر اعظم کو ملنے والے چیک پر غلط رقم درج کردی گئی۔
گال ٹیسٹ کی اختتامی تقریب میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو پلیئر آف دی میچ ٹرافی اور 2 ہزار امریکی ڈالرز کا چیک انعام میں ملا، کپتان بابر اعظم کو پیش کردہ چیک پر الفاظ میں رقم 2 ہزار امریکی ڈالرز جبکہ نمبرز میں 5 ہزار درج تھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے، بعدازاں سری لنکا کرکٹ نے پرنٹنگ کی غلطی پر معذرت کرتے ہوئے
الیکشن کے قریب عمران کیخلاف عدالتی شکنجہ کسا جانے لگا
وضاحت کر دی کہ اصل رقم 5 ہزار امریکی ڈالر ہی ہے۔
