بخار کا پتہ لگانے کیلئے اسمارٹ بالی تیار

بخار کا پتہ لگانے کے لیے کیلئے متعدد جدید آلات متعارف کرائے گئے ہیں تاہم حال ہی میں سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ بالی تیار کی ہے جو جسمانی درجہ حرارت سمیت دیگر افعال انجام دینے میں دوسرے آلات سے بہتر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین نے تھرمل ایئرنگ متعارف کرائی ہے جو اپنی نوعیت کی پہلی سمارٹ بالی ہے جو انسان کو درجہ حرارت کی مسلسل نگرانی کرنے کے قابل بناتی ہے۔

6 شرکا پر مشتمل ایک حالیہ تحقیق میں اس بات کو ثابت کیا گیا کہ جِلد کے درجہ حرارت کو محسوس کرنے کے لیے اسمارٹ واچ کے مقابلے میں ایک سمارٹ بالی زیادہ موثر ہے۔

Related Articles

Back to top button