تھانہ نذرآتش کیس،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کی ضمانتیں منظور

انسداد دہشت گردی عدالت ، نو مئی کو تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے کیس میں صنم جاوید،عالیہ حمزہ کی ضمانتیں منظورکرلیں۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت  پر محفوظ فیصلہ جاری ،عدالت نے ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید ضمانت پر سماعت کی۔

 پراسیکیوشن کادلائل میں کہنا تھاکہ خواتین نو مئی ریاست مخالف سازش کا حصہ ہیں۔عدالت خواتین ملزمہ کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے ۔

صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور شکیل پاشا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

Back to top button