پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے: شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے۔

پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہر موقع پر ثابت ہوئی اور ہر  آزمائش پر  پورا اتری ہے، ایسی دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ چین کی پیداواری صلاحیت سے پوری دنیا واقف ہے، چین نے مختصر ترین وقت میں جتنی تیز رفتاری کے ساتھ ترقی کی منازل طے کی ہیں، یہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں چین کی جدوجہد سے سیکھنا چاہیے۔

پنجاب ہتک عزت قانون کی 3 دفعات پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

 

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چائنا فرینڈشپ اینڈ بزنس کی تقریب سے خطاب کرنا میں اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں، انہون نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کو کاروبار دوست ملک بنانا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے سہولیات پیدا کررہی ہے۔ چین میں سینٹرلائزڈ پلاننگ سسٹم ہے، چین نے قلیل عرصے میں ترقی کی جو منازل طے کی ہیں، ان تجربات سے پاکستان کو بھی فائدہ اٹھانا چاہیے اور ہم اس سے استفادہ کررہے ہیں۔

Back to top button