قومی اثاثے تباہ کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، محمد نواز شریف

 صدر مسلم لیگ ن نوازشریف کاکہنا ہے کہ قومی اثاثے تباہ کرنیوالوں کااحتساب ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس ہوا ۔ڈسٹرکٹ مری  ڈویلپمنٹ پراجیکٹس او رماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مری کی قدیمی اور تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں دنیا کی بہترین سٹریٹ کے ماڈل پر مری سٹریٹ قائم کرنے پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں مری میں جدید ترین سمارٹ ٹرام چلانے پر اتفاق،15روز میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ کا نیا ڈیزائن تیار کرنے کا حکم ، 1500سےزائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی ۔پارکنگ پلازہ سے سیاح جدید ٹرام پر مری تک آجا سکیں گے۔

اجلا س میں مری کے داخلی راستوں پر ڈیجٹل کاوئنٹنگ کیمرے کی تنصیب کے لئے 15 دن کی مدت مقرر کردی گئی۔

خصوصی اجلاس کے دوران مری  ٹریفک منیجمنٹ کے پلان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مری کیبل کار سروس مرمت  کے بعد بحالی فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگی۔ساملی ٹی بی سینی ٹوریم، کی اپ گریڈ یشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ سیاحوں کے لئے مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر موٹر وے ماڈل پر بہترین ٹوائلٹ بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نےسپیشل افراد کے لئے مخصوص ٹائلٹ اور کڈز ریسٹ  بنانے کی ہدایت کردی ۔

مریم نواز نے مال روڈ پرسپیشل افراد اور بزرگوں کے لئے وہیل چیئر سینٹر قائم کرنے کا حکم دیدیا۔انٹرٹینمنٹ پارک اور گلمپنگ پوڈویلج کی تجاویز پر غورکیاگیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری کی بارہ روڈز کی تعمیر و توسیع 90فیصد سے زائد مکمل کرلی گئی ۔

الیکشن ٹربیونل کیوں تبدیل کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ

 

 مری اور گرد ونواح میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے موجودہ سسٹم اور دریائے جہلم سے واٹر سپلائی سکیم پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن سے   آگاہ کیا گیا ۔

مریم  نواز نے تجاوزات کے خاتمے کی مہم کے دوران زخمی اہلکاروں کی مالی امداد کی اصولی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم جاری رہے گی،سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

نوازشریف کاکہنا تھا کہ عوامی فلاح وضرورت کے پراجیکٹ میں تاخیر کا سبب بننے والے قوانین میں ترامیم کی جائیں ۔موٹر وے ہم نے بنائیں ،دوسرے روکتے رہے۔پراجیکٹس کے ریکارڈ قائم کئے،دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ہم نے ختم کی۔کورین کمپنی کی بنی سڑک دس سال خراب نہیں ہوئی۔ماضی میں موٹر وے کو تباہ کردیا گیا ۔

اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر مواصلات صہیب احمد بھرت،معاون خصوصی راشد نصر اللہ ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف،کمشنر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر ظہیر شیرازی، آر پی او اور دیگر حکام موجود تھے۔

Back to top button