حریم شاہ نے اپنی غیراخلاقی ویڈیوز کس نے اور کیوں وائرل کیں؟

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک پاکباز خاتون ہیں، اے آئی کی مدد سے میری غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر لوگوں نے سستی شہرت سمیٹنے کی کوشش کی ہے، کچھ لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز کے فالوورز بڑھانے کیلئے میری ویڈیوز کو سہارا لیا جوکہ قابل مذمت ہے۔حریم شاہ کی حال ہی میں ایک بار پھر مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور ان کا نام فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ میں رہا، حریم شاہ کے وائرل ویڈیوز کے نام سے بنے ٹرینڈز میں اگرچہ ان کی پرانی ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی رہیں، تاہم بعض ویڈیوز سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاکر کی تازہ ویڈیوز ہیں۔اپنی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اب انہوں نے ایک انٹرویو میں خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویڈیوز اے آئی کی مدد سے بناکر پھیلائی جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بعض لوگ برطانیہ میں بیٹھ کر ان کی جعلی ویڈیوز کو پھیلانے میں مصروف ہیں اور وہ ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر سکتی ہیں، اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہوں نے خود اپنی نامناسب ویڈیوز پھیلائیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ پاک دامن عورت ہیں، ان پر الزام لگانے والے اور ان کی جعلی نامناسب ویڈیوز پھیلانے والوں کو شرم اور خدا کا خوف ہونا چاہئے، اگر وہ پاکستان میں ہوتیں اور وہاں اسلامی نظام نافذ ہوتا تو وہ جعلی ویڈیوز پھیلانے والے ملزمان کو کوڑے لگاتیں، ایسے افراد کو خدا کا خوف کرنا چاہئے، پاک دامن خاتون پر تہمت لگانا سب سے بڑا گناہ ہے۔ان کے مطابق کچھ افراد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی فالوونگ بڑھانے کے لیے ان کا نام استعمال کرکے ان کی جعلی ویڈیوز پھیلا رہے ہیں، انہیں اداروں کا خوف نہیں تو خدا کا خوف کرلیں۔واضح رہے کہ اداکارہ گزشتہ دنوں اپنی غیراخلاقی ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں، حریم نے ویڈیوز لیک کرنے کا الزام اپنی دوستوں پر لگایا تھا جن سے بعد میں صلح کرتے ہوئے سب کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button