عراق کا پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ

پاک فضائیہ کی بڑی کامیابی، عراق کا پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عراق پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدنے والا چوتھا ملک ہو گا۔پاکستان  عراق  کو مزید 12 سپر مشاق تھنڈر طیارے بھی فروخت کرے گا۔پاکستان نے عراق کو گذشتہ برس بھی 12 سپر مشاق طیارے فراہم کئے تھے۔

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق میں سپر مشاق طیاروں کی حوالگی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔پاکستان میانمار اور نائجیریا کو جے ایف-17 تھنڈر طیارے فروخت کر چکا ہے۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بھی جے ایف سیونٹین تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی ڈیل طے پا چکی ہے۔

Back to top button