ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کہ پہلے مرحلے میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کرنے والے کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہوگی اور کئی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا بھی پڑسکتا ہے۔ کرکٹرز کو گزشتہ سال یکم جولائی سے تین برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا لیکن اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وہ وقت دور نہیں جب قبر پر بھی ٹیکس لگے گا، سینیٹر فاروق ایچ نائیک

 

قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ، ایک روزہ ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام رہی، قبل ازیں قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی بری طرح ناکام رہی۔

Back to top button