پنجاب حکومت کا صوبے میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی اور سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ مقابلے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ راجن پور، لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب اسکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش کا پلان طلب کرلیا اور پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کے تعین کے لیے اسکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔

Back to top button