وزیراعلیٰ مریم نواز سے اسپین کے سفیر کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اسپین کی سفیر کی ملاقات میں اعزازی قونصل برائے اسپین جلال صلاح الدین  بھی موجود تھے۔ملاقات میں پنجاب اور اسپین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ باہمی تعلقات کو مضبوط بننے کی مشترکہ کاوشوں کو بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں انفرا اسٹرکچر ، قابل تجدید توانائی، لائیو اسٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے امکانات پر غور کیا گیا۔

عید پربہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو آفس بلالیا

 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروبار کی ترقی کےلیے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے پائیدار حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ ہسپانوی سفیر  نے پنجاب میں مضبوط اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اسپین کی بزنس کمیونٹی کےلیے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، زراعت اور لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری مواقع موجود ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کےلیے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔   پاکستان اور اسپین کے تجارتی حجم میں اضافہ کا رحجان خوش آئند ہے۔ پنجاب حکومت اسپین کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے۔

Back to top button