کلید بردار خانہ کعبہ شیخ صالح الشیبی انتقال کرگئے

خانہ کعبہ کے محافظ اور 109 ویں کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کرگئے۔ کلید بردار کعبہ شیخ صالح بن زین العابدین الشعیبی طویل عرصے سے علیل تھے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ’حرمین‘ کی جانب سے خانہ کعبہ کے کلید بردار کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری  پیغام کے مطابق خانہ کعبہ کے 109ویں کلید بردار اور صحابی عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے جانشین انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ نماز فجر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں المولا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

 

خیال رہے کہ کعبہ کی چابی اس کا دروازہ تبدیل کرنے کے باوجود تبدیل نہیں ہوتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کے مطابق خانہ کعبہ کا اگلا کلید بردار بھی الشیبی خاندان سے ہوگا اور رہے گا۔

یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین ال شیبی نے گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Back to top button