بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش پر تحریک انصاف نے بھی اپنی شرائط سامنے رکھ دیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان سے بات تب ہوگی جب میرا وزیر اعظم عمران خان باہر آئے گا بات تب ہوگی جب ہمارے قیدی باہر آئیں گے۔

طاہراشرفی نے انتخابات پر امریکی قرارداد کی مذمت کردی

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے وزیر اعظم کی پیش کش پر اپنے خطاب میں شرائط دہرائیں اور کہا عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا میں فارم 47 کے وزیر اعظم کو کہنا چاہتا ہوں کہ ماحول بہتر ہو رہا تھا، بات تب ہو گی جب میرا وزیر اعظم باہر آئے گا بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے یہ ہاؤس اس وقت چل سکے گا جب ہمارا احترام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد، محمود الرشید اور حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے۔

Back to top button