عدت نکاح کیس: سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت ہوگی یا سزا برقرار رہےگی ڈسٹرکٹ سیشن جج افضل مجوکا کل 3 بجے فیصلہ سنائیں گے۔

الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان

 

یاد رہے کہ عمران خان اس وقت صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں ہیں۔ عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جب کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

Back to top button