عمران خان کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو انصاف کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہنا چاہیے، اگر  آج  عمران خان کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

اکبر ایس بابر نےپی ٹی آئی کیخلاف پھر طبل جنگ بجادیا

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے، حالانکہ حکومت ان کی تھی، نہ صرف میری اس پیش کش کو ٹھکرایا گیا بلکہ اس ایوان میں جو نعرے بلند ہوئے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو یقیناً انصاف کا پلڑا ہر وقت بھاری رہنا چاہیے، چاہے وہ کوئی سیاسی رہنما ہو یا پھر زندگی کے کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو، وزیراعظم نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ  2018 میں میثاقِ معیشت کی بات کی تھی مگر میثاقِ معیشت کی پیش کش پر جو نعرے بلند ہوئے وہ ناقابلِ ذکر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تلخیاں جس حد تک پہنچ چکی ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟، آج 76 برس بعد ہم ایسی جگہ پہنچے ہیں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے بھی ججھکتے ہیں، اسی ملک میں وہ زمانہ تھا جب اسمبلی میں بہت تنقید اور مخالفت میں باتیں ہوتی تھیں مگر سیاست دان ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ میں شریک ہوتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اگر عمران خان کو جیل میں کوئی مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، اور بیٹھ کر معاملات کو طے کریں۔

Back to top button