تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان  کی رہائی نہیں چاہتی، فواد چوہدری

رہنما تحریک انصاف اور سابق رکن قومی اسمبلی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل سے باہر آنے نہیں دینا چاہتی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس دن عمران خان باہر آئیں گے پارٹی میں موجودہ قیادت کا عمل دخل ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کو یہ بھی خوف ہے کہ کہیں اسد عمر، فواد چوہدری، علی زیدی اور عمران اسماعیل واپس نہ آجائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تحریک انصاف کی وجہ سے ہیں اور ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، ہم پی ٹی آئی میں تھے رہیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پارٹی اور سیاست سے علیحدگی کا اعلان عمران خان کے مشورے سے کیا تھا۔

Back to top button