رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف بدستورشامل

الیکشن کمیشن کی رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں تحریک انصاف بدستورشامل نکلی ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بطورجماعت الیکشن کمیشن  میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست میں 88ویں نمبردرج ہے۔الیکشن  کمیشن کے پاس اس وقت پاکستان بھر سے 166سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔عام انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی ، خادمین سندھ، پاکستان کسان لیبر پارٹی اور تحریک احساس پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سیاسی جماعت کو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208، 209 (3) اور الیکشن رولز 2017 کے رول 158 (2) کے تحت کے تحت رجسٹر کیاجاتاہے۔انتخابات سے قبل نئی جماعتوں کے اندراج کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 172 تک جا پہنچی تھی۔

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے 13جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیاتھا۔الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی ایسی پارٹی جو الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہو اس کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن  کرانا بھی ضروری ہے۔

Back to top button