شہبازشریف سے جہانگیرترین کی ملاقات،معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیت جہانگیر خان ترین کی ملاقات،معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری بھی شریک تھے۔ملاقات میں جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر  کارکردگی کو سراہا۔

 سابق وزیر جہانگیرترین نے معیشت کو مثبت سمت کی جانب گامزن کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Back to top button