کیا جوبائیڈن صدارتی الیکشن کی دوڑ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے؟

موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی بگڑتی صحت کے بعد آئندہ امریکی صدارتی الیکشن سے جوبائیڈن کی دستبرداری کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے تاہم امریکی صدر نے الیکشن سے دستبرداری سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا ہے تاہم مبصرین کا ماننا ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہو جاتے ہیں تو ان کی جگہ نائب صدر کملا ہیرس لے سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں جو بائیڈن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ڈیموکریٹک پارٹی میں خدشات بڑھ گئے ہیں کہ شاید جو بائیڈن دوسری مدت کے لیے فٹ نہیں ہوں گے جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پہلے صدارتی مباحثے میں بائیڈن کی خراب کارکردگی کے بعد ڈیمو کریٹک پارٹی کے اندر سے بھی کئی حلقوں کی جانب سے اپنا صدارتی امیدوار تبدیل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں80 روپے تک کمی کا اعلان

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے سات سینئر حکام نے بتایا کہ اگر بائیڈن صدارتی انتخابات سے پیچھے ہٹتے ہیں تو نائب صدر کملا ہیرس ان کی جگہ لینے کے لیے بہترین متبادل ہوں گی۔کچھ بااثر ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن کے متبادل کے طور پر کیلیفورنیا کے گورنر سمیت مختلف نام پیش کیے ہیں۔تاہم ذرائع کے مطابق دیگر نام پیش کرنے کے باوجود نائب صدر کملا ہیرس کو بطور صدارتی امیدوار نظر اندازکرنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔رپورٹس کے مطابق اگر ڈیموکریٹس کی جانب سے کملا ہیرس کو پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جاتا ہے تو وہ بائیڈن مہم کے ذریعے جمع کی گئی رقم بھی حاصل کرلیں گی۔

دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار نہ ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئےاپنے اہم سیاسی ساتھیوں کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جانب سے امیدوار رہنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہیں۔ صدر بائیڈن نے اپنے عہدے کی دوسری مدت کے لیے نومبر کے انتخاب میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے اندر سے دستبرداری کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو مسترد کر دیا۔ بائیڈن نے کہا کہ انہیں انتخابی دوڑ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔صدر کا کہنا تھا کہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میں ڈیموکریٹک پارٹی کا لیڈر ہوں۔ مجھے کوئی باہر نہیں نکال سکتا۔

Back to top button