مریم نوازشریف کا ای بائیک پراجیکٹ فیز ٹو کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ای بائیککی لانچنگ میں ای بائیک پراجیکٹ فیز ٹو کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے والدین کی شفقت سے محروم طلبہ کو بھی بائیکس دینے کا اعلان کیا۔کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سولرائزڈ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے  پنجاب گو گرین ویژن کے تحت بتدریج الیکٹراک ٹرانسپورٹ پر منتقلی کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے کہاکہ طلبہ کے لئے 25 ارب روپے کے خصوصی سکالر شپس،لیپ ٹاپ سکیم کے جلد اجراء کا بھی اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے دوسروں صوبے کو بھی پنجاب کی تقلید میں طلبہ کے لئے ای بائیک پراجیکٹ شروع کی ترغیب دی۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ  آج اس پراجیکٹ سے ای بائیکس کاآغاز کیا ہے اگلے فیز میں تعداد مزید بڑھائیں گے۔بائیکس کی ڈاون پیمنٹ 40  ہزار میں سے 20 ہزار حکومت پنجاب دے گی-ایک لاکھ سے زائد درخواستیں آئی، 27200 کو مل رہی ہیں، سب اضلاع کی یکساں نمائندگی ہے ۔ہماری کسی سکیم میں خواتین کا کوٹہ نہیں، 8 ہزار بچیوں کی درخواست آئی، سب کو دے رہے ہیں –

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیٹیاں اپنی خود مختاری کے لیے بائیکس چلاناسیکھیں   ۔انشاء اللہ آنے والے دنوں میں لیپ ٹاپ دیں گے، ماڈل کا معائنہ کیا ہے ۔طلبا جو اعلیٰ تعلیم افورڈ نہیں کر سکتے ان کے لیے 25 ارب کا سکالر شپ پروگرام لا رہے ہیں۔بچوں کی تعلیم میری زمہ داری ہے، کوئی بچہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر نہیں بیٹھے گا۔بائیکس کی ماہانہ قسط نہایت کم رکھی، جن کے والدین حیات نہیں انکی والدین کی گارنٹی کی شرط ختم کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے دنیا بہت آگے چلی گئی، ہمیں بھی پنجاب گرین بنانا ہے-چاہتی ہوں کہ پنجاب بھی دنیا کی طرح الیکٹرک ٹرانسپورٹ پر منتقل ہوجائے۔پنجاب کے ہر شعبے کو گرین بنائیں گے۔

Back to top button