جو سائل نہیں تھا اسے دہلیز پر فیصلہ پہنچاکر سپریم کورٹ نے ہوم ڈیلیوری کی: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پر ردعمل کااظہار کرتےہوئےکہا کہ فیصلہ اس شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیاجو سائل ہی نہیں تھا،ہوم ڈیلیوری کی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھااعلیٰ ترین عدلیہ کےبارے میں غیر ضروری بیانات سےگریز کرتا ہوں تاہم آئین کی سر بلندی کےلیےکردار ادا کرتے رہیں گے،سارا نزلہ سیاستدانوں پہ گرتا رہا ہم وہ سہتےرہے،لوگ پھانسی لگ گئےاور انصاف نہیں ملا،دو دو، تین تین نسلوں سے لوگ انصاف کےمنتظر ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلےپر خواجہ آصف کاکہناتھافیصلہ ایک شخص کی دہلیز تک پہنچایا گیاجو سائل ہی نہیں تھا،فیصلے کی ہوم ڈیلیوری کی گئی۔انہوں نےکہا کہ عدالت میں سنی اتحاد کونسل آئی تھی،پی ٹی آئی کاتو نام و نشان نہیں تھا،سب جانتےہیں کہ اراکین اپنے پارٹی نشان پر الیکشن لڑتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزیدکہا کہ عدالتی فیصلے پر آگےکیا ردعمل دیناہے اس کافیصلہ آئین اور قانون کےمطابق ہوگا،پیر کو پارلیمنٹ میں یہ فیصلہ ہوگا کہ حکومت نظرثانی کی طرف جائےگی یا نہیں۔

Back to top button