شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کردی ۔

پی ٹی آئی پر پابندی: سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینا نامناسب سمجھتا ہوں ،گورنر پنجاب

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے رہنما پی ٹی آئی شاہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیولنک پر حاضری کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نےکہاکہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کےٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔تحریری حکم کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، انہوں استدعا کی کہ عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔

Back to top button