بنگلا دیش کے صدر کا حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم

بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے سابق وزیراعظم اور حزب اختلاف کی اہم رہنما خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دےدیا۔

بنگلا دیش کے صدر کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا کہ صدر شہاب الدین کی سربراہی میں ہونےوالے اجلاس میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کو فوری طور پررہا کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا ہے۔

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

اجلاس میں آرمی چیف جنرل وقار الزمان،بحریہ اور فضائیہ کےسربراہان، بی این پی اور جماعت اسلامی سمیت متعدد اپوزیشن جماعتوں کےسرکردہ رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔اعلامیے میں مزید کہاگیا ہےکہ طلبہ کےاحتجاج کےدوران گرفتار کیے گئے تمام افراد کو رہا کرنےکا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

Back to top button