کشمیر قراردادنہیں شمشیر سے ملےگا،حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ کشمیر قراردادوں سے  نہیں شمشیر کی طاقت سے ملے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن  کالیاقت باغ دھرنا سے خطاب کرتےہوئے کہنا تھا کہ ہندوتوا کے علمبردار نے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کیا۔کشمیر کے نوجوانوں ماؤں بہنوں پر پیلٹ گنز چلائیں۔کشمیری بھارتی سامراج کا مقابلہ کر رہے ہیں،پاکستان کی جانب سے اچھا پیغام نہیں گیا،برسر اقتدار لوگوں نے سودے بازی کی۔کیا ہم بھارت کے آگے جھکنے لگیں ؟کہا جاتا معیشت خراب ہے اسرائیل کا مقابلہ نہیں کرسکتے،خاندانی انٹرپرائزز نے ملک کی معیشت تباہ کی، یہی لوگ آئی پی پیز،مہنگائی اور آئی ایم ایف ہم پر مسلط کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ نےانتظامی کمیٹی کے منٹس جاری کردئیے

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران غیرت کا مظاہرہ نہیں کرسکتے،تو جو بنگلہ دیش میں ہوا وہی ان کا مقدر ہوگا،زرداری ،شہباز شریف تمہارے لئے ہیلی کاپٹر بھی نہ پہنچ سکا تو کیا ہوگا؟بنگلہ دیش میں جو ہوا وہ تصور میں نہیں تھی، حسینہ واجد کو خاتون آہن کہا جا رہا تھا، شیخ مجیب کو اپنے باپ کا مقام دے رہے تھے،حسینہ واجد طاقت کے بل پر حکمران تھی،بھارت کو بنگلہ دیش میں مسلط کیا ہوا تھا۔

امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ آٹے چینی بچے کے دودھ پر بھی ٹیکس نہیں چلے گا، جماعت اسلامی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہوگی،جماعت اسلامی نے 7 یا 8 اگست کو مارچ کرنا ہے۔

Back to top button