سپریم کورٹ نےانتظامی کمیٹی کے منٹس جاری کردئیے

سپریم کورٹ نے یکم اگست کو انتظامی کمیٹی کے منٹس جاری کردئیے۔

انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کیس کو تین رکنی بینچ جسٹس منصور علی شاہ کے سامنے لگانے کا موقف اپنایا ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کو پانچ رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا کوئی عدالتی حکم نہیں۔ ایسے مقدمات کے حوالے سے فیصلہ کرچکی ہے۔پہلے اجلاس میں آئینی تشریح کے مقدمات میں بینچ تشکیل کیلئے کمیٹی کے سامنے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے چیف جسٹس کی رائے کے بر خلاف اکثریتی فیصلہ دیا۔جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے ارشد شریف قتل کیس میں نیا بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ دیا۔کمیٹی نے اکثریت کی بنیاد پر ارشد شریف کیس میں جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ دیا۔کمیٹی اجلاس میں جسٹس جمال خان مندو خیل جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل پانچ رکنی شریعت اپیلٹ بینچ تشکیل دیا۔بینچ میں جسٹس شہزاد احمد ،جسٹس ڈاکڑ خالد مسعود اور جسٹس ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شامل ہوں گے۔

کشمیر قراردادنہیں شمشیر سے ملےگا،حافظ نعیم الرحمان

تاہم بینچ میں شامل ججز کی عدم دستیابی کے باعث چیف جسٹس نے خود کو شریعت اپیلٹ بینچ مقدمات سننے کی ذمہ داری نبھانے کا موقف اپنایا۔چیف جسٹس کے موقف پر چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی شریعت بینچ  تشکیل دیا گیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ گرمیوں کی چھٹیوں میں مقدمات سنے گا۔

Back to top button