رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ25ہزار سے تجاوز

ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2لاکھ25ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔جولائی میں 2864 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 58فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ،39 فیصد سنگل ممبر رجسٹر ہوئیں۔39فیصدپبلک نان لسٹڈ ، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں رجسٹر ہوئیں۔سب زیادہ 471 کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں رجسٹر ہوئیں۔دوسرے نمبر میں تجارت کے شعبے میں 364 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔تیسرے نمبر پر خدمات کے شعبے میں 362 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن میں  284 کمپنیاں رجسٹر ہویں۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

سیاحت میں 164 ، فوڈ سیکٹر میں 139 ، ای کامرس میں 120 ، تعلیم میں 111 کمپنیاں،ٹیکسٹائل میں 65 ، مارکیٹنگ میں 64 ، کارپوریٹ ایگر کلچر میں 63 ، کیمیکل میں 53 ، ہیلتھ میں 51 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔جولائی میں 86  نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری رپورٹ ہوئی۔

Back to top button