بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کو عمران خان سے ملاقات کرنے کی دعوت دے دی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو عمرا خان سے ملاقات کرنے کی دعوت دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں اور ملاقات کرلیں، انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹی فکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔

میں خود تحریک انصاف ہوں : شیر افضل مروت

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت کامعاملہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہےگا، دو دن صبر کرجائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی،یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹی فکیشن ہے۔ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کےجوابات کی تائید کرتےہوئے کہاکہ مجھے بیرسٹر گوہر اور عمران خان پر پورا بھروسہ ہے۔

a

Back to top button