میں خود تحریک انصاف ہوں : شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالنے کالیٹر جعلی ہے، میں خود تحریک انصاف ہوں۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کاکہنا تھاکہ مجھے پی ٹی آئی سے نکالنےکا لیٹر جعلی ہے، کراچی کےایک صاحب کو کوئی کام نہیں تھا تو میری رکنیت منسوخی کا جعلی لیٹر نکال دیا۔

شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا کہ عمران خان اور ورکرز کافیصلہ میرے حق میں ہوگا اور صوابی جلسے میں لوگوں نے یہ ثابت بھی کردیا ۔انہوں نے کہا کہ میں خود تحریک انصاف ہوں، پی ٹی آئی میں یا عمران خان ہے یا ورکرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں ورکرز نےمیرے نام کےنعرے لگا کر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔

a

Back to top button