پاکستان کو بین الاقوامی برادری سرمایہ کاری کے اچھے مرکز کےطور پر دیکھتی ہے: جام کمال خان

وزیر وفاقی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارت اور کاروبار تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے، انہوں نےاس تاثر کو مسترد کردیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری سرمایہ کاری کے اچھے مرکز کےطور پر نہیں دیکھتی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ  کراچی ایکسپو سینٹر میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو کے پہلےدن 10.7 کروڑ ڈالر کےمفاہمت کی یادداشتوں کو ریڈیم کیا گیا جب کہ 43.4 کروڑ ڈالر کے ایم او یوز پر دستخط کیےگئےہیں۔ انہوں نےاس تاثر کو مسترد کردیا کہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری سرمایہ کاری کے اچھے مرکز کےطور پر نہیں دیکھتی۔

وفاقی وزیر جام کمال نےکہا کیا کہ آج کی تقریب ایک تجارتی پارٹنر کےطور پر پاکستان میں بین الاقوامی دلچسپی کا ثبوت ہے، غیرملکی وفود ہمارے ساتھ مواقع تلاش کرنے اور مضبوط تجارتی تعلقات استوار کرنے کےخواہشمند ہیں۔

Back to top button