شاہ رخ خان نے اہم سنگ میل عبورکرلیا

بھارتی کنگ شاہ رخ خان نے عالمی سپر سٹار کا خطاب حاصل کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کو  حال ہی میں 77 ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں ان کے فلمی کریئر کے عوض ایک شاندار اعزاز  ‘پارڈو آلا  کیریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بالی وڈ میں ان کی شاندار  کریئر اور جاندار اداکاری کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔داکاری کی بدولت اداکار شاہ رُخ خان نے عالمی سینیما کے معروف  ستاروں کی فہرست میں اپنا نام  درج کروایا۔

فنکاروں کی ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش

فلم فیسٹیول کی تقریب 11 اگست کو سوئٹزرلینڈ کے اوپن ایئر وینیو ‘پیزا گرانڈے‘ میں منعقد ہوئی تھی ۔8 ہزار سے زیادہ مداح  دنیا بھر سے آئے اپنے پسندیدہ لیجنڈری اداکاروں کو ایوارڈ ملنے کے لمحے کا بیتابی سے انتظر کیا۔

 اداکار شاہ رخ خان کو ‘پارڈو آلا کیریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Back to top button