وزیراعلیٰ مریم نواز کا ارشد ندیم کو 10 کروڑ کا چیک اور گاڑی کا تحفہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کر دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمیاں چنوں میں ارشد ندیم سےملاقات کی اور تاریخ ساز کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی، مریم نواز نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 کروڑ روپے کی انعامی رقم اور کار بھی دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نےان کا پرخلوص استقبال کیا، ‏وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کی والدہ کو گلے لگایا اور مبارک باد پیش کی، ‏وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیرباتیں کرتی رہیں۔ ‏وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہل خانہ کےساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں اور ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، ‏مریم نواز نے ارشد ندیم کو ہنڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی بھی پیش کی۔

فیض حمید کے خلاف کارروائی فوج کا اندرونی معاملہ ہے : بیرسٹر گوہر

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کےہمراہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پیر اسلم بودلہ، عامر حیات ہراج، چیف سیکریٹری، اے سی ایس ساؤتھ، اے آئی جی ساوتھ، سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نےبھی ارشد ندیم کو فیملی کےہمراہ وزیر اعظم ہاؤس مدعو کرلیا، ارشد ندیم اپنے اہل خانہ کےہمراہ وزیر اعظم کےعشائیہ میں شریک ہوں گے۔

قومی ایتھلیٹ اور ان کی فیملی کو پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، ارشد ندیم فیملی کے ہمراہ عشائیہ میں شرکت کے لئے بذریعہ جہاز اسلام آباد پہنچیں گے۔

Back to top button