فیض حمید کے خلاف کارروائی فوج کا اندرونی معاملہ ہے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فیض حمید کے خلاف شروع ہونے والی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کارروائی فوج کا اندرونی معاملہ ہے، فوج مضبوط اورمنظم ادارہ ہے اور اس کا کارروائی کا اپنا طریقہ کار ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ فوج کےحاضر سروس یا ریٹائرڈ افسران کے خلاف اپنے طریقہ کار کے تحت ایکشن لیتی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ فوج جیسے چاہے اپنی کارروائی چلاسکتی ہے، ہم اس پرسوال نہیں اٹھاسکتے۔

فیض حمید کورٹ مارشل : معاملہ بہت دور تک جائےگا، یہ شروعات ہے ، فیصل واؤڈا

Back to top button