فیض حمید کورٹ مارشل : معاملہ بہت دور تک جائےگا، یہ شروعات ہے ، فیصل واؤڈا

سینیٹر  فیصل واؤڈا  نے جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتےہوئےکہاہے کہ فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے،  یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائےگا۔معاملہ بہت دور تک جائےگا، یہ شروعات ہے، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہناتھا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہےگی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کاحصہ ہے، فیض آباد دھرنا کیس توبہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں عمران خان اور  پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائےگی۔

فیض حمید کورٹ مارشل کارروائی: عوام کے فوج پر اعتماد میں اضافہ ہو گا، رانا ثناء اللہ

فیصل واؤڈا کاکہنا تھاکہ یہ پاکستان کےلیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائےگا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہیےکہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جارہا ہے، ہم سب کایہی طریقہ ہوناچاہیےکہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کاکام کرنےدیں، اب ملک میں احتساب کاعمل نظر آئےگا۔

Back to top button