فخرپاکستان گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم شہر اقتدار پہنچ گئے

فخر پاکستان اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم شہر اقتدار پہنچ گئے،مقامی ہوٹل میں پرتپاک استقبال کیاگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا ارشد ندیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کے ہیرو وزیراعظم کی دعوت پر خصوصی طیارے پر اسلام آباد پہنچنے۔وزیر اعظم نے کہا تھا انکو سٹیٹ گیسٹ پروٹوکول دیا جائے۔کل 14 اگست کی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم اور ارشد ندیم ملکر پرچم کشائی کریں گے ۔ارشد ندیم پشاور کراچی کا بھی دورہ کریں گے۔پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

ارشدندیم کاکہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے کامیابی دی۔میں نے گولڈ میڈل بھی جیتا اور پیرس اولمپکس کا ریکارڈ توڑا۔2012میں شہباز شریف نے یوتھ فیسٹیول کروایا جس میں مختلف گیمز میں حصہ لیکر میڈلز جیتے۔یوتھ فیسٹیول 2014 میں بھی بہت سارے میڈل جیتے۔یوتھ فیسٹیول میں شہباز شریف نے پودا لگایا جو بروقت بڑا ہوا۔ابھی انشاءاللہ اور بھی میڈلز جیتیں گے۔واپڈا و دیگر محکموں میں جاب کی۔

 اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں مختلف میڈلز جیتے۔ٹوکیو اولمپکس کے بعد سب سے بڑی جیت یہ ہے۔میرے کوچ نے بڑوں سے بڑھ کر میری مدد کی۔ورلڈ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔مجھے انجری بھی ہوئی مگر شکرگزار ہوں ڈاکٹر کا میں بلکل ٹھیک ہوا۔میں نے پہلی تھرو میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔میں نے پہلے تھرو جب کی تو رن اپ خراب ہوا۔سیکنڈ تھرو جب کی تو سوچا رن اپ بہتر کرنا ہے اور تھرو لمبی کرنی ہے۔اللہ کا شکر ہے دوسری تھی 92.97 میٹر تھرو ہوئی۔میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔جب واپس تو لاہور ایئرپورٹ اور جہاں جہاں گیا قوم نے بہت اچھا استقبال کیا۔آج مریم نواز آئی تو سارے گاوں نے بہت عزت دی، میں بہت خوش ہوں کہ اتنی عزت دی۔

ارشد  ندیم نے کہا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بلایا۔والدہ ساتھ آئیں ہیں وہ بہت خوش تھی۔پوری قوم اور عوام کا شکر گزار ہوں۔انشاءاللہ اس میڈل کیساتھ 14 اگست منائیں گے۔

قومی ہیرو کا مقامی ہوٹل میں پر تپاک استقبال۔قومی ہیرو کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد مقامی ہوٹل میں موجود تھیں۔ارشد ندیم کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال اور گلدستے پیش کئے گئے۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

Back to top button