190 ملین پاؤنڈز کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکتےہوئے نیب سےجواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 پاؤنڈز کیس بند کرنے سےمتعلق نیب کےپرانے فیصلے کے ریکارڈ کی فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔درخواست گزار کےوکلا بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ نےدلائل دیے کہ عمران خان کے خلاف ریفرنس میں 35 گواہ ہوچکے،آخری گواہ تفتیشی افسر پرجرح جاری ہے۔

عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سےگرفتار کیاگیا تھا،نیب کےمطابق این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈزز کی رقم ضبط کی، الزام یہ ہے پٹشنر جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کےحوالے سے سہولت فراہم کی، نیب کاکیس ہےپیسے اسٹیٹ بینک میں آنےتھے لیکن سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں آئے، القادر رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے، 2019 میں زمین یونیورسٹی کےلیے گفٹ ہوئی۔عدالت نےکہا کہ ہمارے پاس کیس ہےیہ رجسٹرڈ تونہیں۔

توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

وکیل سلمان صفدر نےکہا کہ ہم نےٹرائل کورٹ میں نیب ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی لیکن ٹرائل کورٹ نےریکارڈ طلب کرنے کی ہماری درخواست مسترد کردی، جج نےدرخواست مسترد کرنے کی حیران کن وجوہات لکھیں کہ تفتیشی افسر اس ریکارڈ کالکھنے والا یا کسٹوڈین نہیں ہے،تین ہفتے میں مجھے پتہ چلاکہ یہ کیس بند ہوچکا ہے، نیب کےکسی بھی ٹرائل کو سپریم کورٹ نےروکا ہوا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانےسے روکتےہوئے بدھ تک نیب کوجواب جمع کروانے کاحکم دے دیا۔

عدالت نےہدایت کی کہ عمران خان کے وکلاء ٹرائل کورٹ میں تاخیری حربے استعمال نہ کریں،تاخیری حربے استعمال کیے تو عدالت اپنا حکم نامہ واپس لےلے گی۔

Back to top button