توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14  روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دوران سماعت نیب نےدونوں ملزمان کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔

فیض حمید کی گرفتاری کاڈراما میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لےجانے کےلیے کیا جارہا ہے : عمران خان

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب کےسوال نامے کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیاگیاتھا، اس موقع پر ان کےوکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کےپراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم ک ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کرتےہوئے دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کوپیش کرنے کاحکم دےدیا۔

Back to top button