محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد،اپ گریڈیشن کاجائزہ لیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد،اپ گریڈیشن کے کام کاتفصیلی جائزہ لیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔بیسمنٹ کے لئے کھدائی کے کام پر پراگرس کا معائنہ کیا

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ  کھدائی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے۔پراجیکٹ پر دن رات کام کرکے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔بارشوں کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام کی پلاننگ  کی جائے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔

 چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلےکو چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا ۔ایف ڈبلیو او ۔ نیسپاک اور پی سی بی کے حکام نے پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے کام تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔

Back to top button