چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات

عراق کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان کا جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے عراقی سیکرٹری دفاع کی ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی۔دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

عراقی سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Back to top button