ناراضگی کے نام پر دہشت گردی قابل قبول نہیں : وزیر خارجہ اسحٰق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ناراضگی کے نام پر دہشت گردی کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ آئیں افہام و تفہیم کے پل بنائیں اور ہرقسم کی نفرت انگیزی، انتہا پسندی کومسترد کردیں،اتحاد میں طاقت ہےاور طاقت میں مستقبل ہے۔ انہوں نےکہا کہ جب میں 13 اگست کو بلوچستان گیاتو مجھے بریفنگ دی گئی کہ بلوچ ناراض ہیں،کوئی جو پہاڑوں پر جاتےہیں اور باہربیٹھتے ہیں تو ماں کےساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہوتی، آپ ملک کےساتھ ناراض نہیں ہوسکتے، اختلاف رائےہوسکتا ہے یہ آپ کا حق ہے تاہم میں نےوہاں بھی یہی پیغام دیا کہ ناراضگی کےنام پر دہشت گردی کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔

جلد ہی صنعتوں کےلیے بجلی سستی ہونے کا اعلان کیا جائے گا : علی پرویز ملک

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہاکہ یہ وہ چیز ہے جس پر ہمیں واضح طور پر سوچنا چاہیے کہ ہم اس میں ٹریپ نہ ہوں، کبھی کبھی بچےجذبات میں آکر ٹریپ ہو جاتے ہیں تومیں اس بارے میں واضح کہہ دوں کہ اس کی ہمیں اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Back to top button