صدرزرداری کی مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،قانون سازی پرتبادلہ خیال

صدرمملکت آصف زرداری کی جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ،ممکنہ قانون سازی پر مشاورت کی۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری کی آمد پر مولانافضل الرحمان نے استقبال کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے ۔
صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو پارلیمنٹ میں ہونیوالی ممکنہ قانون سازی پر اعتماد میں لیا اور مشاورت کی۔سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔
نوازشریف سیاسی ومعاشی صورتحال پر اپوزیشن سے مذاکرات کے خواہشمند
ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجنیئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔