وزیرداخلہ محسن نقوی کی داتادربار حاضری،چادرپوشی کی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی داتادربار حاضری،چاردپوشی کی اورپھول چڑھائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے  ملک  کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے دعا کی۔مقبوضہ کشمیر  اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔حضرت داتا گنج بخش  ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا۔آج ہمیں حضرت داتا گنج بخش اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے سامنے پاورشیئرنگ کیلئے فہرست رکھ دی

حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش الہجویری  ؒؒ  کے عرس کے موقع پر ہزاروں عقیدت مندوں کی جوق در جوق شرکت کررہے ہیں۔

Back to top button