اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں،پولیس میں تصادم،متعدد اہلکار زخمی

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی، ایف سی طلب کی گئی۔

اسلام آباد جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پولیس سے تصادم ہوا ہے۔

26 نمبر  چونگی پر جلسے میں آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے  جاری کردہ روٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔ پولیس کے روکنے پر جلسے کے شرکاء نے پتھراؤ کیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس موبائل اور پولیس وین پر بھی حملہ کیا گیا پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ  سے متعدد پولیس اہلکار  زخمی ہوگئے، پولیس کی جانب سے بھی جوابی شیلنگ کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ روٹ کی خلاف ورزی کرکے  آنے والے شرکاء   نے  پولیس اہلکاروں پر شدید  پتھراؤ کیا، پتھراؤ  سے ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حالات پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کی گئی جس کے بعد حالات پر قدرے قابو پالیا گیا۔ 26 نمبر چونگی پر انتطامیہ نے ایف سی اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤ پر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےآئی جی اسلام آباد پولیس سےرپورٹ طلب کی۔

Back to top button