دھوم چارسےابھیشیک آؤٹ،رنبیرکپور کی انٹری

بالی ووڈ کی مشہور دھوم سیریز کی نئی  فلم ‘ دھوم 4′میں اداکاررنبیرکپور اہم کردارادا کریں گے۔ابھیشیک آؤٹ ہوگئے۔

رپورٹس کےمطابق یش راج فلمز  کی نئی فلم‘دھوم 4′میں رنبیرکپورمنفی کردار میں نظرآئیں گے۔رنبیرکپوردھوم4 کی شوٹنگ اپنی سالگرہ کےروز28 ستمبرسےشروع کریں گے۔

دھوم سیریز کےمداحوں کےلیےبری خبر یہ ہےکہ دھوم سیریزکی پچھلی تینوں فلموں کےدو مقبول کردارابھیشیک بچن اوراودےچوپڑہ اس مرتبہ ‘دھوم4′ کی کاسٹ کاحصہ نہیں ہیں۔اس سےقبل ابھیشیک بچن فلم میں انسکپٹرجےاوراودے چوپڑہ علی کا کردارنبھاتےآئےہیں۔دھوم4 کااسکرپٹ اس باربھی آدیتیہ چوپڑہ اور وجے کرشنا اچاریہ نےمشترکہ طورپرلکھاہے۔

اداکارہ لائبہ خان کاشادی کی خاطرشوبزسےکنارہ کشی کاعندیہ

رپورٹس کےمطابق رنبیرکپورنےمتعددمواقعوں پردھوم سیریزکی کاسٹ میں شامل ہونےکی خواہش ظاہر کی تھی اوراس سلسلےمیں انکی فلم میکرزسےطویل عرصے سےبات چیت چل رہی تھی۔دھوم4 کی ہیروئن اوردیگر تفصیل ابھی جاری نہیں کی گئی۔

Back to top button