کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نے تاریخی فتح حاصل کرلی

پاکستان کےپہلےعالمی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نےتاریخی فتح حاصل کرلی۔
شاہ زیب رند نےمیامی میں منعقدہ کےسی52 چیمپئن شپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لی۔شاہزیب رند نےمشکل حریف3 بار کے عالمی چیمپئن ایڈگر اسکرائیور کو شکست دے کرنئی تاریخ رقم کی۔شاہزیب نےاپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے عوام اور بچوں کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ان کےنام ہے۔
شاہزیب کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیاہے کہ یہ فتح نہ صرف شاہزیب رند کی محنت کا عکاس ہے بلکہ پاکستان کیلئےفخر کا لمحہ بھی ہے۔