عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے : جنید اکبر

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان عید الفطر کے تینوں دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ اگر حکومت حزب اختلاف کی اہم جماعت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہےتو اسے پہلا قدم اٹھانا ہوگا اور مذاکرات میں اپنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

جنید اکبر خان کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد میں سب کچھ مثالی نہیں لیکن اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کی جماعتیں ہماری حمایت کررہی ہیں،اب ہم ان سیاسی قوتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو پارلیمنٹ کا حصہ نہیں ہیں،ہم نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے اور مجھے پوری امید ہےکہ صورت حال میں بہتری آئے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کائینیٹک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ

انہوں نے کہاکہ ہم عید الفطر کےبعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے لیکن یہ بھی ممکن ہےکہ ہم عید الفطر کے 3 دن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں۔

Back to top button