بجلی کے نرخوں میں کمی، اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جمعہ کو بھی جاری ہےاور حصص انٹرا ڈے ٹریڈ میں ایک ہزار 800 پوائنٹس اضافے کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےہیں۔

کاروبار کےدوران صبح 10 بجے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 855 پوائنٹس یا 1.56 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 20 ہزار 793 کی سطح پر پہنچ گیاجو گزشتہ روز ایک لاکھ 18 ہزار 938 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتےہوئے ریلیف پیکج میں شہریوں کو بجلی کے بےتحاشا بلوں کا سامنا کرنے والے بوجھ کو کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم نے صنعتوں کےلیے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 69 پیسے کمی کا بھی اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم نے بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 41پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی مارکیٹ کی کارکردگی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

Back to top button